میانوالی: فنی خرابی کے باعث ڈرون طیارہ گرکر تباہ
فائل فوٹوموسیٰ خیل:میانوالی کی تحصیل موسیٰ خیل میں ہیڈ پکا کے مقام پر ڈرون طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
موسیٰ خیل کے علاقے ہیڈپکا کے مقام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کالج کے قریب ڈرون طیارہ پرواز کررہا تھا۔ فنی خرابی کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ڈرون طیارہ مقامی آبادی سے دور گرا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔