بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے،دانیال عزیز

شائع 18 جون 2016 10:14am

فائل فوٹو فائل فوٹو

خیبر پختونخوا:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی خیبر پختونخوا کی حکومت نے اب تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے۔

 ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیزنے خیبر پختونخوا کے ناظمین کے ہمراہ پریس کلب میں  پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو تاحال اختیارات نہیں دیئے گئے اور صوبے کا بلدیاتی نظام تعطل کا شکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہ پولیس میں بہتری کے دعوے بے بنیاد ہیں پبلک سیفٹی کمیشن کو ایک سال ہو گیا لیکن ابھی تک تیار نہیں کیا گیا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے ۔ پشاور ہائی کورٹ میں ناظمین کو اختیارت اور فنڈز نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔