سیلاب کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

شائع 18 جون 2016 01:23pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: سیلاب کے دوران ملک میں پیٹرول وڈیزل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دوماہ کے د وران سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔اوگرا کے مطاق سیلابی صورتحال سے قبل پیٹرول وڈیزل کا وافراسٹاک یقینی بنایا جائے۔اوگرا نے مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بیس روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات اسٹاک کریں۔اوگرا نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے دوران پٹرول قلت پر متعلقہ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔