بلوچستان:راحیلہ درانی نے اسپیکر کا حلف اٹھالیا
کوئٹہ :راحیلہ حمید درانی نے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر کا حلف اٹھالیا ،اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک اورڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجومستعفی ہوگئے ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
جس کے بعد نئے قائد ایوان کاانتخاب آج ہوا اور بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکر راحیلہ درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ۔مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں انتقال اقتدار کے لیے وزاعلی بلوچستان عبدالمالک مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو دیا گورنر بلوچستان نے وزیر اعلی عبدالمالک کا استعفی منظور کرلیا۔
دوسری طرف ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو بھی مری معاہدے کے تحت مستعفی ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی میں اب ڈپٹی اسپیکرکی نشست بھی خالی ہوگئی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔