کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

شائع 19 جون 2016 05:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق، چاروں ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منقتل کر دیا ہے۔

ادھر اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ،چاروں ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔