وزیراعظم نواز شریف کوسعودی فرمانروا اور ایرانی صدرکا ٹیلیفون

شائع 19 جون 2016 07:40am
دونوں سربراہان نے نواز شریف کی کامیاب سرجری پرخوشی کااظہارکیا - فائل فوٹو دونوں سربراہان نے نواز شریف کی کامیاب سرجری پرخوشی کااظہارکیا - فائل فوٹو

 

لندن:وزیراعظم نواز شریف کوسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورایرانی صدرحسن روحانی نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں سربراہوں نے ان کی کامیاب سرجری پرخوشی کااظہارکیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلی فون کرکے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اوران کی کامیاب سرجری پرخوشی کا اظہارکیا۔

 سعودی فرماں روا نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرائیں گے۔

 جبکہ ایران کے صدرحسن روحانی نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اوروزیراعظم کی خیریت دریافت کی ۔

ایرانی صدرنے بھی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے کامیاب آپریشن پراطمینان اورخوشی کا اظہارکیا ہے ۔