خیبرپختونخوا:جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن شروع
بھی تک 50سے زائد گاڑی مالکان کا جعلی نمبر پلیٹ پرچالان کیا گیا - فائل فوٹوپشاور :پشاور میں اوور ٹیکنگ کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس بھی جاگ گئی، شہر بھر کے 87مقامات پر پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
دو روز قبل پشاور کینٹ میں اور ٹیکنگ واقعے میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سامنے آنے کے بعد پشاور کی پولیس متحرک ہوگئی۔
ایس ایس پی آپریشن صادق بلوچ کے مطابق ،شہر بھر کے ستاسی مقامات پر پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔
آپریشن میں 372ٹریفک وارڈن حصہ لے رہے ہیں جبکہ ابھی تک 50سے زائد گاڑی مالکان کا جعلی نمبر پلیٹ پرچالان کیا گیا ہے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔