کراچی :فائرنگ کےمختلف واقعات،2 افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 19 جون 2016 07:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدارسمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

کورنگی زمان ٹاؤن کےعلاقےرحیم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ،ملزمان نے مقتول کے سرپرقریب سے گولی ماری جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت محمد سہیل عباسی کے نام سےہوئی جوسیاسی جماعت کاجوائنٹ یونٹ انچارج تھااوراسپئیرپارٹس کی دکان چلاتا تھا۔

ادھرکورنگی تھانےکی   حدود ویٹا چورنگی کے قریب رات گئے فائرنگ سے ایک نوجواں جاں بحق ہوگیاجس کی شناخت مختیارعرف امجد کےنام سے ہوئی۔پولیس نےواقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا ہے۔