حیدرآباد :گھر کی دیوارگرنے سے 2سگے بھائی جاں بحق

اپ ڈیٹ 19 جون 2016 08:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حیدرآباد :حیدرآباد کے علاقے کچا قلعہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

کچا قلعہ کے علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 سگے بھائی 17 سالہ فیضان اور 14 سالہ فرقان جاں بحق ہوگئے۔

 دونوں بھائی سحری کے بعد سورہے تھے کہ گھر کی دیوار اچانک ان پر آگری انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

 تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔