پاناما پیپرز:پارلیمانی کمیٹی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی

شائع 20 جون 2016 07:58am
کمیٹی  دستاویزات سامنے لانے کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا - فائل فوٹو کمیٹی دستاویزات سامنے لانے کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا - فائل فوٹو

اسلام آباد:پاناما پیپرز پرٹی اوآرزبنانے والی پارلیمانی کمیٹی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ۔ کمیٹی  دستاویزات سامنے لانے کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا ۔ جس کے بعد اپوزیشن رہنما پریس کانفرنس میں انکشافات کریں گے۔

پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے شرائط کاربنانے والی پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی تاہم اپوزیشن آج ٹی او آر کمیٹی کے 8 اجلاسوں میں پیش ہونے والے دستاویزات آج عوام کے سامنے لا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزازاحسن کی رہائش گاہ پر آج سہ پہر اجلاس ہو گا ۔

جس کے بعد اپوزیشن مشترکہ پریس کانفرنس کرے گی ۔ گزشتہ جمعہ کواپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا۔

جس کے بعد خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ اب تک کے معاملات سے عوام کوآگاہ کیا جائے گا جبکہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔