خزانہ اسکینڈل:ملزم سلیم شاہ 15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
فائل فوٹوکوئٹہ:بلوچستان خزانہ اسکینڈل میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے ساتھی ملزم سلیم شاہ کو 15 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ۔
احتساب عدالت کے جج عبدالمجید خان ناصر کی عدالت میں سیلم شاہ کو ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں اور بدعنوانی کے حوالے سے اہم بنک اکاؤئٹس کا بھی بتایا ہے مزید ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے نیب کی جانب سے 15 روزہ ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کی اہل خانہ سے ملاقات بھی کرائی جائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔