شاہ رخ خان کے مقابل ڈان 3 میں کون ہوگا؟

اپ ڈیٹ 21 جون 2016 04:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی:امیتابھ بچن کی 1978میں ریلیز ہونے والی کلاسک فلم ڈان  کا ری میک شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کو لے کر 2006 میں بنایا گیا تھا،نئے ورژن کی فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی جس میں ڈان کو نئے اسٹائل میں پیش کیا گیا تھا۔

باکس آفس پر کامیاب رہنے والی فلم ڈان کے سیکوئل ڈان2 نے بھی 2011 میں برابر کی کامیابی حاصل کی۔ فلم کی اسٹار کاسٹ وہی تھی جو پہلے پارٹ کی تھی اور ایسا سمجھا جا رہا تھا کہ اس کا تسلسل تیسرے حصے میں بھی جاری رہے گا۔

تاہم بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق، شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا ڈان 3 میں شاید ایک ساتھ دکھائی نہ دیں۔ رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فرحان اختر کو بتا دیا ہے کہ وہ فلم کے مزید سیکوئل میں کام نہیں کر سکیں گی۔

تاہم فلم کی کاسٹ فائنل ہوجانے کے حوالے سے کوئی آفیشل خبر سامنے نہیں آئی ہے، مگر رپورٹ کے مطابق ڈان 3 میں کنگ خان کے مقابل شاید کوئی نئی اداکارہ دکھائی دے۔

بشکریہ زی نیوز