حکومت پاناماپیپرز پر تحقیقات نہیں چاہتی ،اپوزیشن
فائل فوٹو
اسلام آباد:ٹی اوآرز سے متعلق متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز پر نہ تو کمیشن چاہتی ہے اور نہ تحقیقات، پریس کانفرنس میں اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ایسا کمیشن چاہتی ہے جس میں ہرقسم کی انکوائری ہو،برسوں گذر جائیں اور فیصلہ ہی نہ ہوسکے۔
پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آرز پر حکومت کی جانب سے عدم مثبت رویئے پر مزید مذاکرات بے سود ہیں ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن چھ نکات پر غیر جانبدار تحقیقات چاہتی ہے ۔اس موقعے پر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس پر کسی قانون کی خواہاں نہیں ہے جبکہ ہم قانون کے تحت اسکا یکساں عملدرآمد چاہتے ہیں ۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق تفتیش کا آغاز وزیرا عظم اور انکے اہلخانہ سے ہونا چاہیئے ،تاہم اس حوالے سے منظر عام پر آنیوالے مزید چارسو ناموں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔