ٹی او آرز پر اپوزیشن قوم کو گمراہ کررہی ہے ،سعد رفیق
فائل فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن قوم کو گمراہ کررہی ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ڈریکولین قانون بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے بعد حکومتی ارکان نے بھی جوابی پریس کانفرنس داغ دی اوروزیر ریلوے سعد رفیق اپوزیشن پر خوب برسے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قوم کو گمراہ کررہی ہے، جمہوریت کی آڑ میں ڈریکولین قانون بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
انہوں نے مزیدکہا کہ اپوزیشن عدالت کو سیاست کے پھندے میں پھانسنے کی کوشش نہ کرے۔ سعد رفیق نے ٹی او آرز کے معاملے میں جماعت اسلامی کے امیر سے مدد کی اپیل بھی کردی اور درخواست کی کہ سراج الحق دھرنے کے دنوں میں کیا جانے والا کردار پھر ادا کریں۔
سعد رفیق نے پرانے سیاسی کزن آصف علی زرداری کی بھی خوب تعریفیں کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ عمران خان اور شیخ رشید کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔سعد رفیق نے عمران خان اور شیخ رشید پر خوب بھڑاس نکالی اورکہا کہ شیخ رشید اپوزیشن میں بی جمالو کاکردار ادا کررہے ہیں۔اس موقع پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آف شور کمپنی نہیں ہے،اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کسی طرح وزیراعظم کو پھنسا دیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔