لودھراں : پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب

شائع 24 دسمبر 2015 09:13am

jahangir_image

لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخابات میں آخر کار پی ٹی آئی مسلم لیگ نون کو شکست دینے میں کامیاب ہو ہی گئی۔

این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخابات میں تین سو تین پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا،صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین بھاری اکثریت سے آخر کار مسلم لیگ نون کے امیدوار کو ہرانے میں کامیاب ہوئے اورایک لاکھ اڑتیس ہزارسات سو سینتیس ووٹوں سے جیت کا سہرااپنے سر سجا چکے ہیں۔

الیکشن میں مخالف امیدوارمسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ ننانوے ہزار نوسوتینتیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے رہے،جہانگیرترین کی مخالف امیدواروں کو پینتالیس ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست سے کارکنوں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی،جشن کا سلسلہ صبح کے وقت بھی جاری ہے ۔