ایڑیوں کا دکھنا ، کس بیماری کو ظاہر کرتا ہے

شائع 21 جون 2016 08:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پلانٹر فاسکیا کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن جب پاؤں کی صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ ایک عام بات ہے۔ دنیا میں ہر دوسرا شخص اس بیماری یہ دوچار ہے، جب پاؤں میں موجود پلانٹر فاسکیا متاثر ہوجاتے ہیں تو پھر ایڑیوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔

٭ ایڑیوں میں درد ہونے کی بڑی وجہ وزن کا زیادہ ہونا ہے۔ ایڑیوں میں درد کی شکایت زیادہ تر ایتھیٹلیس اور ان افرادکو ہوتی ہے جو دیر تک کھڑے ہوکر کام کرتے ہیں۔کیونکہ زیادہ دیر پاؤں پر بوجھ دینے سے ایڑیوں میں جلن اور درد شروع ہوجاتا ہے۔

٭ ایڑیوں میں درد ہونے کی شکایت والوں کو اس حوالے سے مختلف ایکسرسائز کرنی چاہیئے، اس سے ان کی ایڑیوں کے درد کی شکایت نہیں ہوگی اور آپ دیر تک کھڑے ہوکر کام بھی کرسکتے ہیں۔ ایکسرسائز کرنے سے آپ کے پاؤں کے مسلزمضبوط ہوتے ہیں اور مسلز میں کھچاؤ بھی روک جاتا ہے۔

٭ پنڈلیوں کو اسٹریچ کرنے سے بھی ایڑیوں کو سکون ملتا ہے۔ اگر آپ پنڈلیوں کو 30 سیکنڈس کےلیے لمبائی میں اسٹریچ کریں گے تو اس سے ایڑیوں کے درد میں آرام ملے گا۔

٭ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو کوشش کریں کہ وزن کو کم کرلیں، کیونکہ جسم کا سارا بوجھ پاؤں پر ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ایڑیوں میں درد ہوجاتا ہے۔

٭ روزانہ ورزش کرنے سے بھی ایڑیوں میں درد کی تکلیف نہیں ہوتی۔ روزانہ ورزش کرنے سے آپ کے مسلز مضبوط ہونگے اور ایڑیوں میں درد بھی نہیں ہوگا۔

٭ اگر آپ ایڑیوں کے در دسے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اچھے اور معیاری جوتوں کا انتخاب کریں۔ سخت جوتوں کے باعث بھی آپ کی ایڑیوں میں درد ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔