ملتان :حادثہ ،آٹھ افراد جاں بحق ،سولہ زخمی
ملتان میں دومسافر بسوں اور وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملتان میں وہاڑی روڈ پر اڈا نوکسی کےقریب ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان سے قصور اور وہاڑی سے ملتان آنیوالی مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیںاور انہیں کی زد میں قریب سے گزرنے والی نجی اسکول کی وین بھی آگئی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نشتراسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جاں بحق ہونیوالوں میں مظفر اقبال،عمران خان،یوسف،عمران رمضان،عبدالغفار،محمد عمران اور دو افراد جن کی شناخت تاحال شامل نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثہ دھند اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔