خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ
بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے - فائل فوٹوپشاور:خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جس سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 52ہزار 970 اور نوشہرہ کے مقام پر 89ہزار 237 کیوسک ہے۔ دریائے پنجگوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14 ہزار 553 کیوسک ہے۔
فلڈ سیل کے مطابق ،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 148اعشاریہ 76کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔ جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 49 ہزار سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 93 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔