کپل کا شو ایک بار پھر خطرے میں؟

شائع 21 جون 2016 09:05am

kapil20000

ممبئی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مزاحیہ پروگرام 'دی کپل شرما شو' مقبولیت  کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک بار پھر  نمبر ون شوز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پروگرام  میں موجود تمام اداکار  کڑی محنت کرتے ہوئے  شو مزید بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

تاہم شو میں نوکر کاکردار نبھانےوالے مزاحیہ اداکارچندن پربھاکر(چندو) اب مزید شو میں نظر نہیں آئیں گے،ان کی شو میں عدم شمولیت کی بناء پر کپل کا شو ایک بار پھر خطرے کا شکار ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  چندو اور کپل کے درمیان کچھ باتوں پر اختلافات ہو گئے ہیں ،جس کے باعث وہ شو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب چندو سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میرے اور کپل کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، میرا شو چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

واضح رہے کہ چندو اور کپل کا ساتھ بہت پرانا ہے ، دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں ۔

خیال رہے کہ چندواس سے پہلے بھی کلرز  سے نشر ہونے والے پروگرام 'کامیڈی نائٹ ود کپل' میں راجو (نوکر)کا کرداربخوبی  نبھاتے تھے  اور لوگوں میں بے انتہا مقبول تھے۔