چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کےبیٹےکا اغواء، وکلاء کاعدالتی بائیکاٹ
فائل فوٹوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کے خلاف آج سندھ کے مختلف شہروں میں وکلاء برادری عدالتوں کا بائیکاٹ کررہی ہے۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کے خلاف آج سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، شہدادکوٹ، لاڑکانہ کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
خیرپور کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے وکلاء کا کہنا ہے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں، اغواء کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
وکلاء برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اویس شاہ کو بازیاب کرایا جائے ورنہ وکلاء سڑکوں پر ہوں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔