سلمان خان نے اپنے آپ کو'مظلوم لڑکی' سے تشبیہ دے دی
ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے آپ کو 'زیادتی کا شکار مظلوم لڑکی'سے تشبیہ دے دی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سلما ن خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آنے والی فلم 'سلطان' کے حوالے سےدلچسپ خیا لات کا اظہار کیا۔
انہوں نے شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک پہلوان جس کا وزن تقریباً 120 کلو گرام ہو ،اسے 10 بار اٹھانا اور مختلف اینگل سے شاٹ دینا آسان کام نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی کیونکہ اس سے پہلے میں نے اس طرح کا کوئی بھی کردار نہیں کیا تھا۔
انہو ں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا "میں شوٹنگ کے بعد اتنا تھک جاتا تھا کہ اپنے آپ کو زیادتی کا شکار مظلوم لڑکی سمجھنے لگتا تھا"۔
واضح رہے کہ سلمان کی فلم سلطان رواں سال 6 جولائی2016 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم میں سلمان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔