سلمان خان کے خواتین سے متعلق بیان پر ان کے والد نے معافی مانگ لی

شائع 21 جون 2016 10:14am

saleem000000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان کے حال ہی میں دئے گئے' زیا دتی کی شکار خواتین' سے متعلق بیان نے بھارتی میڈیا  میں ہلچل مچا دی ہے،سلمان  خان کے اس بیان پر ان کے والد سلیم خان نے  معافی مانگتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے بیٹے سے غلطی ہو گئی۔

ہندوستان ٹائمز اور ڈی این اے انڈیا  کے مطابق سلمان خان نے  اپنی آنے والی فلم سلطان کے حوالے سے  پریس کانفرنس میں خود کو  'زیادتی کی شکار مظلوم لڑکی 'سےتشبیہ دی تھی۔

سلمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوٹنگ کے بعد میں اتنا زیادہ تھک جاتا تھا کہ رنگ سے باہر آنے پر خود کو زیادتی کا شکار مظلوم لڑکی سمجھنے لگتا تھا۔

ان کے اس بیان پر ان کے والد سلیم خان نے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ،ان کے بیٹے سے غلطی ہو گئی ہے،اس کامقصد کسی کو دکھ پہنچانا نہیں تھا۔