شام کے مسئلے کے پرامن حل کا پاکستان حامی ہے،سیکریٹری خارجہ
اسلام آباد:پاکستان کے شام پر واضح موٴقف کا مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا، یہ مطالبہ سعودی عرب کی قیادت میں چوبیس ملکی اتحاد کے قیام کے بعد مزید زور پکڑ گیا تھا۔
وفاقی حکومت کو اندرون ملک بھی دباوٴ کا سامنا تھا اور ایک پڑوسی ملک سے بھی تعلقات میں کچھ ہوتی نظر آرہی تھی، لیکن اب سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شام میں بشار الاسد حکومت کی تبدیلی پر پاکستان کا موقف دے دیا ہے۔
سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شام کی ملکی سا لمیت اور اس کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے اور شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔سیکریٹری خارجہ نے یہ بیان سینیٹ کی فارن افئیرز کمیٹی کے روبرو دیا، انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ شام کے مسئلے کے پرامن حل کا پاکستان حامی ہے۔
پاکستان کی جانب سے عالمی تنازعات میں غیرجانب داری کے رویے کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے، تاہم شام کے حوالے سے پاکستان کا بیان پالیسی میں تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔ اور یہ بھی ظاہر ہورہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ہونے والے مسائل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔