پنجاب میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
فائل فوٹولاہور :لاہور سمیت پنجاب میں آج صبح سے تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مکانوں کی چھتیں گرنے کے حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد،شیخوپورہ،ننکانہ،گجرانولہ،سیالکوٹ،ناروال،گجرات،حافظ آباد کے اضلاع کو آج صبح پہلے کالی گھٹاوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بھرکھا رت ایسی برسی کے ہر جانب جل تھل کردیا۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔جبکہ بعض مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاوالدین میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لاہور میں بھی بادل خوب جم کر برسے۔بارش سےث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور آدھے شہر کی بجلی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ صوفیہ آباد اور ٹھوکر نیاز بیگ میں مکان کی چھتیں گرنے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔
وزیراعلی پنجاب نے امدادی سرگرمیوں کوتیز کرتے ہوئے مختلف شہروں کی صورتحال کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔