لودھران کی فتح پورے پاکستان کی کامیابی ہے،عمران خان
لودھران: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے ثابت کردیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں،حکمران الیکشن کا نظام تبدیل ہونے نہیں دیناچاہتے،الیکشن کمشنر کوآخرت کی فکر کرنا چاہئے،بسمہ کی ہلاکت کے بعد قوم متحد ہوگئی ہے۔
تحریک انصاف کے چئر مین عمران خان نے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لودھران کی فتح جہانگیرترین کی نہیں،پورے پاکستان کی کامیابی ہے،لودھراں کے عوام نے پنجاب حکومت سے مقابلہ کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مفادات کیلئے متحد ہیں،حکمران الیکشن کا نظام تبدیل ہونے نہیں دیناچاہتے،الیکشن کمشنر کوآخرت کی فکر کرنا چاہئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں باپ کے ہاتھوں میں جان دینے والی بسمہ کا بھی ذکر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ بسمہ کی ہلاکت کے بعد قوم متحد ہوگئی ہے اوروی آئی پی کلچرکاخاتمہ چاہتی ہے،عمران خان نے مزید کہا کہ آج سے خیبرپختونخوا میں کسی وی آئی پی کیلئے ٹریفک نہیں روکاجائےگا،نہیں چاہتے کہ آئندہ کوئی بسمہ جیسا واقعہ ہو،کسی کو زندگی کوفکر ہے تو وہ گھر بیٹھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔