ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک خاتون دم توڑ گئی،لواحقین سراپا احتجاج

شائع 24 دسمبر 2015 01:52pm

images

فیصل آباد: فیصل آباد میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا۔

فیصل آباد میں ملت ٹاون کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج دو بچوں کی ماں اٹھائیس سالہ ثوبیہ آپریشن کے دوران دم توڑ گئی۔جس پر خاتون کے لواحقین نے لاش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور ملت چوک کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے غفلت برتنے پر مریضہ کی موت ہوئی۔لیکن پولیس ڈاکٹرز کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔