شمالی وزیرستان میں کسی تفریق کےبغیر آپریشن کیاگیا،عاصم باجوہ
انٹیلی جنس کی بنیادپرآپریشنزمیں 240دہشت گرد مارے گئے،عاصم باجوہ - فائل فوٹوراولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹیلی جنس کی بنیادپرآپریشنزمیں 240دہشت گرد مارے گئے،انٹیلی جنس کی بنیاد پر 18ہزار آپریشن کیےگئے،شمالی وزیرستان میں کسی تفریق کےبغیرآپریشن کیاگیا۔
جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پورے ملک سےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے۔
انھوں نے کہا کہ ابھی ہم بارڈرمینجمنٹ کررہےہیں،تاہم بھارت کےساتھ حالات ٹھیک نہ ہونےکی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔
فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کےخلاف جتناکام پاکستان نےکیاکسی اورملک نےنہیں کیا،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیزکی واپسی کاعمل اس سال آخرتک مکمل ہوجائےگا اور اب تک باسٹھ فیصدآئی ڈی پیزکی واپسی ہوچکی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فغانستان ہمارابرادرملک ہے،اس کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ بھارت کواین ایس جی کی رکنیت دی گئی تویہ امتیازی سلوک ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔