آئی جی سندھ کی امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کی ہدایت
پولیس نے ممکنہ حملہ آور کا خاکہ بھی تیار کرلیا - فائل فوٹوکراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدرکو کراچی میں نشانہ بنائے جانے والے قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
غفلت برتنے والے 2پولیس افسران معطل جبکہ پولیس نے ممکنہ حملہ آور کا خاکہ بھی تیار کرلیا۔
آئی جی سندھ نے امجد صابری کے قتل کا فوری نوٹس لیااور ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کو تحقیقات کا ٹاسک دے دیا،ہدایت کی کہ واقعے کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں جبکہ واقعے میں ملوث ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کردیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ،حملہ آور 2تھے جو موٹرسائیکل پر سوار تھےحملہ آوروں نے امجد صابری کے گھر سے ان کا پیچھا شروع کیاان کے تعاقب میں وہ لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب پہنچے،جہاں ان کو نشانہ بنایا گیا،جائے وقوعہ سے تیس بور کے خول ملے ہیں۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ،حملہ آوروں میں سے ایک نے نقاب جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا،پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے حملہ آور کا خاکہ بھی تیار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ،حملہ آور کی تشبیہ ملزمان سے 70 فیصد مماثلت رکھتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔