صدرممنون حسین کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات
فائل فوٹوتاشقند:صدرممنون حسین نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے ،صدرمملکت نے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں رکنیت کیلئے حمایت کرنے پرچینی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں ۔
ازبکستان کے درالحکومت تاشقند میں صدر ممنون حسین اورچینی ہم منصب شی جن پنگ کےدرمیان ملاقات ہوئی،پاکستان اورچین کے درمیان علاقائی امن،تعاون،ترقی اوراستحکام کیلئے مکمل اتفاق پایاگیا،دونوں رہنماؤن نے پاک چین اقتصادی راہداری پرمکمل عمل درآمد کے عزم کا اظہارکیا۔
صدر ممنوں حسین نے کہاکہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں پاکستان میں موجود چینی باشندوں کومکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
صدرممنوں حسین نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ موجود ہے ہم " ایک چین پالیسی" کی مکمل حمایت کرتے ہیں صدر مملکت نے نیوکلیئرسپلائر گروپ میں رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2طرفہ آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق پاکستان کے تحفظات کودورکیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔