پاک افغان سرحد پربارڈرمینجمنٹ کیلئے تمام اقدامات مکمل
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کیلئےتمام اقدامات مکمل کر لیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔سئیول میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے منتظر ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاک افغان سرحد کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں ،ہم دہشت گردوں کی کراس بارڈرآمدورفت کی اجازت دے کر پاکستان کے اندر دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
بھارت کی افغانستان میں موجودگی پر پاکستان کی طرف سے ضرورت سے زیادہ ردعمل موجود ہونے کے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغاننستان رچرڈ اولسن کے بیان پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارت کی مداخلت اب کوئی پوشیدہ نہیں رہی۔کل بھوشن یادو کی گرفتاری ایک واضح ثبوت کے طور پر سامنے آ چکی ہے۔
سابق امریکی وزیردفاع چک ہیگل اورافغانستان میں سابق امریکی کمانڈر جنرل میک کرسٹل واضح طور پر خود یہ سب کچھ کہہ چکے ہیں۔
نفیس زکریا نے کہاسیئول میں این ایس جی کے اجلاس کے فیصلوں کے منتظر ہیں۔پاکستان اس گروپ میں رکنیت کے لیے غیر امتیازی بنیادوں پر مبنی فیصلہ چاہتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔