بھاگتے دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،پرویز رشید

شائع 23 جون 2016 01:54pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھاگتے دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فورسز کی قربانیوں سے دہشت گردوں کی تعداد کم ہوگئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھاگتے دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔