قندیل نے موبائل میسیج کے ذریعے معافی مانگ لی،مفتی عبدالقوی

شائع 23 جون 2016 04:15pm
qawa_image فائل فوٹو

ملتان :سیلفیز اسکینڈل میں تنقید کا نشانہ بننے والے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ قندیل نے انہیں موبائل میسیج کر کے معافی مانگ لی ہے، انہوں نے بھی کھلے دل سے معاف کر دیا ہے۔

قندیل قوی سیلفی اسکینڈل کے بعد میڈیا پر موضوع گفتگو بننے والے مفتی عبدالقوی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قندیل نے موبائل فون میسج کے ذریعے معافی مانگی جسکے مجھ پر لگائے گئے الزامات بھی ختم ہو گئے ہیں۔مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ نے ٹوپی اس لیئے پہنی تاکہ خیر و برکت ہو ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے چند ارکان اسمبلی نے قندیل بلوچ کا نمبر مجھ سے مانگا ہے جو میں نے انہیں نصیحت کر کے دے دیا ہے۔انہوں نے دعوٰی کیا کہ ہ وہ آج بھی پی ٹی آئی پنجاب کے مذہبی ونگ کے منتخب صدر ہیں۔