لانگ ریج رائفل شوٹنگ مقابلہ ،پاک آرمی کے نام
لاڑکانہ : لاڑکانہ میں ہونے والا سالانہ پانچویں لانگ ریج رائفل شوٹنگ مقابلہ پاک آرمی کے میجر جنید نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پانچویں لانگ ریج رائیفل شوٹنگ مقابلوں میں ملک بھر سے تینتالیس شوٹرز نے حصہ لیا۔شوٹرز کو چھ سو اور نوسو ساٹھ گز کی دوری پر ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا چیلنج درپش تھا۔کئی شوٹرز کے نشانے چوک بھی گئے۔آرمی کے میچرجنید احمد نے مہارت دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، میاں رفیق دوسرے اور سیدغلام علی شاھ تیسرے نمبر پر رہے۔مہمان خصوصی وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کامیاب شوٹرز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔