قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔گورنر سندھ

شائع 25 دسمبر 2015 06:29am

1111

کراچی :گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہتے ہیں کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔

انہوں نے قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا ۔
قائد اعظم نے ہمیشہ تنقید کی سیاست سے بیزاری کا اظہار کیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قائداعظم نے زندگی بھر ظلم ،نا انصافی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ،ان کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔