وزیراعظم آج اپنی چھیاسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں

شائع 25 دسمبر 2015 06:36am

n2

پاکستان مسلم لیگ ن کے سر براہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد میاں نواز شریف آج اپنی چھیا سٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف پچیس دسمبر انیس سو اننچاس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم سینٹ ایتھینز ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔

.نواز شریف چھ نومبر انیس سو نوے سے اٹھارہ اپریل انیس سو ترانوے تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے

وہ انیس اکتوبر انیس سو ترانوے سے لے کر پانچ نومبر انیس سو چھیانوے تک بطور قائد حزب اختلاف رہے۔

قبل ازیں نواز شریف نو اپریل انیس سو پچیاسی سے تیرہ اگست انیس سو نوے تک وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہے جبکہ اس وقت محمد خان جونیجو وزیر اعظم اور ٹکا خان گورنر پنجاب تھے۔

میاں محمد نوازشریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے طور پر سترہ فروری انیس سو ستانوے سے لے کر بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے تک مسند اقتدار پر فائز رہے۔

گیا رہ مئی دوہزار تیرہ کے عام انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اٹھارہویں وزیر اعظم کا شرف حاصل کیا اور ابھی تک ان کا یہ سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔