کرینہ نے کیا 16سال بعد ایک حیران کن اعتراف

شائع 27 جون 2016 08:06am

 

karinaq22

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور ومعروف اداکارہ کرینہ کپور خان نےفلم انڈسٹری میں16 سال کے بعد ایک نہایت  دلچسپ اعتراف کیا جسے سن کرسب  حیران رہ گئے۔

یہ سچ ہے کہ (2000) میں رتیک روشن کی پہلی فلم (کہو نہ پیار ہے)  میں  کرینہ کپور کو ان کے مقابل کام کرنے کے لئے چنا گیا تھا مگر بعد  میں امیشا پٹیل کو کاسٹ کر لیا گیا۔

لیکن اب  16سال بعد کرینہ نے ایک دلچسپ اعتراف کیا کہ وہ اس فلم میں موجود تھیں ، گو کہ وہ موجودگی انتہائی مختصر تھا مگر  وہ فلم میں نظر آئی تھیں۔ یقینا اب کرینہ کے مداح فلم کو دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

بشکریہ: سانتا بانتا