ہریتک نے کن بلاک بسٹر فلموں کو ٹھکرایا
فائل فوٹو-ہریتک روشن بولی وڈ کے مشہور ستارے ہیں اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں بھی کی ہیں۔ ہریتک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ہی نظر میں کسی بھی ہٹ اسکرپٹ کو پہچان لیتے ہیں۔ لیکن انہوں نے بھی کئی ایسی فلموں کو ٹھکرا دیا تھا جو بعد میں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔
شدّھی
کرن جوہر کی فلم شدّھی کو ہریتک نے کم پرافٹ کی وجہ سے ٹھکرا دیا تھا جس میں کرینہ کپور کو ان کے مقابل کاسٹ کیا جانا تھا۔
دل چاہتا ہے
فرحان اختر نے اس فلم کی کہانی کو سدھارتھ کے کردار کیلئے ہریتک کو دماغ میں رکھ کر ہی لکھا تھا جسے ہریتک نے قبول نہیں کیا۔ ان کے بعد یہ کردار ابھیشک بچن کو آفر کیا گیا لیکن انہوں نے بھی ٹھکرا دیا۔ آخر میں یہ کردار عامرخان کو سونپا گیا اور فرحان اختر نے اکشے کھنا اور عامر خان کے کرداروں کو آپس میں تبدیل کر دیا۔
بنٹی اور ببلی
ہریتک کو بنٹی کے کردار کیلئے چنا گیا تھا لیکن فلم 'مجھ سے دوستی کروگی' کی ناکامی کے بعد ہریتک نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں یہ کردار ابھیشک کے حصے میں آیا اور انہوں نے اس کردار کیلئے بہترین اداکاری کیلئے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا۔
رنگ دے بسنتی
رپورٹس کے مطابق ہریتک فلم میں 'ڈی جے' کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے جو پہلے ہی عامر خان کو دیا جا چکا تھا۔ اس وجہ کو بنیاد بنا کر ہریتک نے فلم سے منہ موڑ لیا۔
سوادیس
اشوتوش گواریکر کی فلم 'جودھا اکبر' سے پہلے ہریتک کو 'سوادیس' مین موہن بھارگو کا کردار دیا گیا جو بعد میں شاہ رخ خان نے ادا کیا اور اداکاری پر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔
میں ہوں نا
اس فلم میں ہریتک نے شاہ رخ خان کے بھائی کا ردار ٹھکرا دیا جسے بعد میں زاہد خان نے ادا کیا۔ ہریتک نے اس فلم سے انکار میں اہمیت کی کمی کی وجہ سے کیا۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔