رمضان میں وزن گھٹانے کے 7 آسان طریقے
فائل فوٹورمضان میں لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ رمضان میں معمول سے زیادہ کھانا کھانے لگ جاتے ہیں، جس کے باعث وزن بڑھنے لگتا ہے۔
اس کے علاوہ رمضان میں تلی ہوئی چیزوں کا بھی استعمال بڑ ھ جاتا ہے اور لوگ شوق سے تلی ہوئی چیزیں کھاتے بھی ہیں۔ چاہے سحری ہو یا افطاری کچھ لوگوں تلی ہوئی چیزیں کھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
لیکن اگر آپ رمضان میں ان طریقوں پر عمل کریں اور اسی حساب سے کھانا کھائیں تو آپ باآسانی وزن گھٹا سکتے ہیں، وزن گھٹانے کے چند آزمودہ طریقے درج ذیل ہیں:
٭ سحری میں کھانے کے کچھ پورشن بنالیں اور ان پورشن کے علاوہ کچھ نہ کھائیں۔ کوشش کریں کہ کھانے کے پورشن چھوٹے ہوں ، زیادہ بڑے نہ ہوں۔
٭ سحری اور افطاری میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
٭ اگر آپ عام دنوں میں ورزش کرتے ہیں تو رمضان میں بھی ایکسرسائز کو جاری رکھیں۔اگر ورزن نہیں کرسکتے تو افطاری کے بعد چہل قدمی ضرور کریں۔
٭ رمضان کے ہفتے میں ایک بار اپنی پسند کا کھانا کھا سکتے ہیں۔
٭ کوشش کریں کہ تازہ پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور جوس پینے سے اجتناب کریں کیونکہ جوس میں موجود اضافی چینی آپ کے وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔
٭ ہمیشہ کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔
٭ افطاری میں کاربوہائیڈریٹ اور اسٹارچ والی چیزیں کھانے سے گریز کریں جیسے ڈبل روٹی، پاستہ اور چاول وغیرہ
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔