نریندرمودی پاکستان کے مختصر دورے کے بعد بھارت روانہ
لاہور: میا ں نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے جاتی امرا ءمیں ڈیرھ گھنٹے ملاقات جاری رہی ، جس کے بعد وہ سخت سکیورٹی کے ساتھ بھارت واپسی کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ جہاز میں بیٹھ کر دہلی کے لیے روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریند مودی ۰۲۱ رکنی وفد کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو وزیرِاعظم نواز شریف نے ریڈ کارپٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نریندر مودی سے گلے لگ کر مصافحہ کیا ۔ جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کوپٹر پر جاتی امرا پہنچے جہاں دونوں وزرا اعظم کے مابین ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ، جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد نریند ر مودی سخت سکیورٹی کے ساتھ بھارت واپسی کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچے جہاں میاں نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ نریند مودی کو دہلی روانگی پر ہاتھ ہلاکرانھیں الوداع کیا ۔
اس موقع پر نریندر مودی کے ساتھ وزیرِ دفاع اور سیکرٹریز موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر وفودوزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے ۔
دوسری طرف نریندر مودی کی پر اسرار پاکستان آمد پر دونوں ملکوں کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت احتجاج کیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔