زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے،تاہم زلزلے سے جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چیئرمین این ڈی ایم اے اصغرنواز نے ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری محتاط رہیں ۔زلزلے کے بعد ضمنی جھٹکے آنے کا امکان ہے۔ اصغرنواز نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ پشاور میں چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،تاہم زلزلے سے جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی رابطے بحال ہیں۔ تاہم چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔