پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی آغا ناصر انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 08:30am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی آغا ناصرانتقال کرگئے ، نماز جنازہ آج اسلام آباد کے سیکٹرایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹراورمعروف براڈ کاسٹرآغا ناصرانتقال کرگئے ۔ آغا ناصر9فروری 1937میں بھارت کے شہرممبئی میں پیدا ہوئے ۔

 ناصر آغا 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوئے ، آغا ناصر کئی کتابوں کے مصنف تھے ، وہ ریڈیو پاکستان  اور پی ٹی وی  کے سربراہ بھی رہے ۔

 آغا ناصرکے ڈراموں میں' ہم جیتے جی مصروف رہے' ،' گرہ نیم باز '،'گمشدہ لوگ 'شامل ہیں۔  انہیں14 اگست 1993 میں صدارت تمغہ  برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا ۔