پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن،69مشتبہ افراد گرفتار
فائل فوٹوپشاور :پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران69 مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے منگل کے روزجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور مقیم 4 افغان باشندوں سمیت 69 مشتبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زیر حراست ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کرلئے گئے ہیں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔