جنرل راحیل شریف کو بلانے والے نادان ہیں ،پرویز رشید

شائع 12 جولائ 2016 04:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:آرمی چیف سےمتعلق پوسٹرز پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے  کہ  جنرل راحیل شریف کو بلانے والے احمق اور نادان ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت پربات کرنا قبل ازوقت ہے۔

آغا ناصر کی نمازجنازہ مین شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پرویز رشید نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ،سیاسی اور انکی اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گی ، جنرل راحیل شریف سے متعلق شکوک و شبہات پھیلانا آپریشن ضرب عضب کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے احمق اور نادان کسی کا بھلا نہیں چاہتے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں ابھی بہت وقت ہے،  کچھ لوگ آپریشن ضرب عضب کے مفاد میں نہیں ہیں۔