لاہور میں مغوی لڑکی بازیاب

شائع 26 دسمبر 2015 08:33am

k6

لاہور: لاہور میں مال روڈ پر واقعہ ایک گیسٹ ہاوس سے مبینہ مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا،ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی،پولیس نے چھ ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں مال روڈ پر واقع ایک گیسٹ ہاو¿س میں چھاپہ مار کر پندرہ سالہ مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا،ملتان روڈ رانا ٹاو¿ن کی رہائشی پندرہ سالہ بینش کو گھر سے اغواءکیا گیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اسے گھر سے اغواءکرکے گیسٹ ہاوس لایا گیا تھا،جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔متاثرہ لڑکی کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔۔پولیس نے چھ ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،گرفتار ہونیوالے ملزمان میں محمد عمر،امیر،قمر الزمان،خالد،بلال اور عبدالمجید شامل ہیں۔