معروف شاعر منیر نیازی کو بچھڑے نو برس ہوگئے
لاہور:ادب کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کو ہم سے بچھڑے آج نو برس بیت گئے۔ اپنی شاعری میں انہوں نے انسانی جذبات اور احساسات کی نہایت خوبصورت انداز میں ترجمانی کی۔
برصغیر کے نامور شاعر منیر نیازی انیس سو اٹھائیس کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم کئے جاچکے ہیں۔ منیر نیازی نے اپنی شاعری سے انسانی جذبات اور احساسات کی نہایت خوبصورت انداز میں ترجمانی کی۔
منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ اور پنجابی کے تین مجموعے شائع ہوئے،ان میں کلیات منیر، آغاز، بے وفا کا شہر، تیز ہوا، تنہا پھول، سیاہ شب کا سفر قابل ذکر مجموعے ہیں، انہوں نے فلموں کے لیے بھی گیت لکھے۔
منیر نیازی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا۔اپنے عہد کا یہ عظیم شاعر چھبیس دسمبردو ہزار چھ کو علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔