پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس طلب
لاڑکانہ:پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس کل لاڑکانہ میں طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کے لیے قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔سی ای سی اجلاس میں پیپلزپارٹی میں شریک چیئرمین کاعہدہ ختم کرنے کے لیے قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینزکاصدرمنتخب کئے جانے کاامکان ہے۔
پی پی پارلیمنیٹرینزکے صدرکا عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہواہے۔اجلاس میں سندھ اورپنجاب میں پارٹی عہدوں میں تبدیلی سے متعلق اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔