بلاول بھٹوزرداری کی جاں بحق بسمہ کے اہلخانہ سے تعزیت

شائع 26 دسمبر 2015 05:11pm

bilawal

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لیاری میں جاں بحق بسمہ کے گھرجاکراہلخانہ سے تعزیت کی، بلاول بھٹو نے بسمہ کے اہلخانہ کومعاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی بھی کرائی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بنا کسی پروٹوکول کہ لیاری پہنچے۔جہاں بسمہ کے گھرپہنچ کراہلخانہ سے تعزیت کی۔بلاول بھٹونے بسمہ کے والدین اوراہلخانہ سے ملاقات میں بسمہ کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

اس موقع پربلاول بھٹو نے بسمہ کے اہلخانہ کومعاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔سول اسپتال میں بینظیر ٹراما سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹوزرداری کی آمد پرپروٹوکول کی وجہ سے بسمہ بروقت اسپتال نہ پہنچ سکی اوردم توڑگئی تھی۔