پی پی کی سی ای سی کا اجلاس طلب

شائع 27 دسمبر 2015 05:52am

ppp_imageee

لاڑکانہ :پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس لاڑکانہ میں طلب کرلیا گیا ۔سابق صدر آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے ۔

پی پی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کی سفارش کی جائیگی اور آصف زرداری کو پی پی پارلیمنٹرین کا نیا صدر مقرر کرنے کی بھی سفارش ہوگی ،اجلاس میں رینجرز اختیارات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور اس حوالے سے وفا ق اور سندھ حکومت میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میں پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی ،پنجاب اور سندھ کے تنظیمی عہدوں میں بھی بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے ۔