رانی مکر جی بیٹی کی ماں بن گئیں
ممبئی: بولی ووڈ کی معروف ادا کارہ رانی مکرجی کو کل رات بریچ کینڈی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا ۔رانی بولی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر آدیتیہ چوپڑا کی بیوی ہیں۔رانی اور آدیتیہ نے بہت ساری فلمیں ایک ساتھ کی ہیں جن میں ویر زارا،بنٹی اور ببلی وغیرہ شامل ہیں ۔ وہ دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے لیکن شادی کا فیصلہ دیڑھ سال قبل کیا اور بولی وڈ کی چمکتی دنیا سے دور اٹلی میں ایک دوسرے کے جیون ساتھی بنے۔ اب انکی خوشگوار شادی شدہ زندگی میں مزید خوشیاں بھرنے کے لئے انکی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جسکا نام ادیرا رکھا گیا ہے۔
اس خبر کی تصدیق آدیتیہ چوپڑا کے چھوٹے بھا ئی اداکار اودے کپور نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ میں ان دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کی ۔
بولی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ میں ان دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رانی اور آدیتیہ کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ وہ دونوں والدین کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔