عرفان خان کی فلم مداری داد سمیٹنے میں کامیاب
فائل فوٹونئی دہلی: با صلاحیت اداکار عرفان خان کی فلم مداری ریلیز کے بعد خوب داد سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم بینوں کو انتظار کرانے کے بعد فلم مداری نے باکس آفس پر شروعات بہت اچھی کی۔معروف ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹر پر فلم کی کمائی بتائی ہے۔
#Madaari shows 55.56% growth on Sat... Fri 2.25 cr, Sat 3.50 cr. Total: ₹ 5.75 cr nett. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 24, 2016
نشی کانت کمت کی زیر ہدایت بننے والی فلم کی کہانی ایک باپ اور بیٹے کے رشتے کے درمیان گھومتی ہے۔ فلم میں جمی شیرگل، ویشیش بنسل، توشار دلوی، نیتش پانڈے اور عائشہ رضا نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔
ہفتے کے آخر تک فلم سے مزید اچھے نتائج کی امید کی جارہی ہے۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔